رائے پور۔ 10 مئی (یو این آئی) چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی وشنو دیو سائی نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان بڑا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح چوکس اور تیار ہے ۔ ریاست میں فرضی مشقیں بھی کی گئی ہیں۔ سائی نے ہفتہ کو کہا کہ جیسا کہ ہمیں مرکز سے ہدایات مل رہی ہیں، ہم ان پر سختی سے عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ چھتیس گڑھ حکومت مرکزی حکومت سے موصولہ تمام رہنما خطوط کے مطابق کام کر رہی ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامی اور سیکورٹی ایجنسیاں الرٹ موڈ پر ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے حال ہی میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہنگامی تیاریوں سے متعلق رہنما خطوط جاری کیے ہیں، جس میں انہیں سول ڈیفنس ایکٹ کے تحت ضروری اقدامات کرنے کے لئے کہا گیا ہے ۔ ریاست کے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے مستر سائی نے کہا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ چوکنا رہنا ضروری ہے ۔