حکومت ہند نے پاک حکومت کا آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ غیر فعال کردیا

   

نئی دہلی: ہندوستانی حکومت نے حکومت پاکستان کا آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ غیر فعال کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندوستان میں پاکستانی حکومت کے آفیشل اکائونٹ کو غیرفعال کردیا گیا۔ ہندوستان میں حکومت پاکستان کے آفیشل اکائونٹ پرلکھا گیا کہ اکائونٹ کو کچھ قانونی تقاضوں کے باعث غیر فعال کیا گیا ہے۔ ٹوئٹر اکائونٹ غیر فعال کئے جانے پر وزارت خارجہ کا ردعمل ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔