حیات نگر میں دو لڑکیوں کی اجتماعی خودکشی

   

حیدرآباد۔/7 فبروری، ( سیاست نیوز) حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے دلسوز واقعہ میں دو لڑکیوں نے اجتماعی خودکشی کرلی۔ ایک کپڑے سے فیان کی مدد سے ان دونوں نے انتہائی اقدام کرلیا۔ جن کی شناخت ممتا اور گوتمی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔حیات نگر پولیس کے مطابق ممتا کا تعلق محبوب نگر ضلع کے بوتوپلی سے بتایا گیا ہے جو چند سال قبل والدین کے ہمراہ زندگی کے گذر بسر کیلئے حیدرآباد منتقل ہوگئی تھی اور سرینواس پورم کالونی میں رہتی تھی ۔ ممتا نے حالیہ دنوں انٹرتک تعلیم مکمل کی تھی۔ جبکہ گوتمی کا تعلق کرنول ضلع سے بتایا گیا ہے۔ دونوں پڑوس میں رہتی تھی ۔ لڑکیوں کے خودکشی نوٹ سے پولیس نے اندازہ لگایا کہ دونوں ایک ہی طرح کی مشکلات کا سامنا کررہی تھیں۔ انہوں نے خودکشی نوٹ میں جس کو پولیس نے حاصل کرلیا ہے لکھا ہے کہ ہم اپنے والدین پر مزید بوجھ نہیں بن سکتے۔ پولیس حیات نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔