حیدرآبادی بزنسمین نئے ہیلی کاپٹر کو پوجا کیلئے یادادری مندر لے گئے

   

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : عموماً ہندو حضرات جب کوئی گاڑی ، ٹو وہیلر یا فوروہیلر خریدتے ہیں تو وہ پوجا کرنے کے لیے کسی مذہبی مقام ( مندر ) لے جاتے ہیں اور یہ زیادہ تر اس لیے کیا جاتا ہے ان کی گاڑی مستقبل میں کسی حادثات سے محفوظ رہے ۔ تاہم حیدرآباد کے ایک بزنسمین نے اس سے بڑھ کر یہ کیا کہ وہ ان کے نئے خریدے گئے ایربس ACH-135 ہیلی کاپٹر کو پوجا کرنے کے لیے ایک مندر کو لے گئے ۔ حیدرآبادی بزنسمین کے امیجس کو ٹوئیٹر پر شیئر کیا گیا ۔ ایک اے بی پی نیوز جرنلسٹ کی جانب سے شیئر کئے گئے ٹوئیٹر پوسٹ میں کہا گیا کہ رچی رچ آف حیدرآباد ۔ پرتھیما گروپ کے مالک بوئن پلی سرینواس راؤ نے ایربس ACH-135 خریدا اور اسے سری لکشمی لے گئے ۔ یادادری میں نرسمہا سوامی مندر کو ’ واہن ‘ پوجا کے لیے ۔ اس لگثرری ہیلی کاپٹر کی قیمت 5.7 ملین امریکی ڈالر ہے ۔ اس ویڈیو میں جو آن لائن دستیاب ہے ۔ تقریبا 1500 ویوز ہیں اور اس ویڈیو میں بزنسمین بوئن پلی سرینواس راؤ مندر میں واہن پوجا کرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں ۔ اس ویڈیو میں ان کے ہمراہ مندر کے پجاری کو بھی دیکھا جاسکتا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق سابق گورنر مہاراشٹرا ودیا ساگر راؤ جو سرینواس راؤ کے رشتہ دار ہیں ، پوجا کے دوران مندر میں موجود تھے ۔ ایربس ACH-135 ہیلی کاپٹر دنیا میں اس وقت دستیاب ایک بہترین ٹوئن ۔ انجن لائٹ روٹو کرافٹ ہیلی کاپٹر ہے ۔ ایر بس نے 60 ممالک میں 300 سے زائد خریداروں کو اس ہیلی کاپٹر کے 1350 سے زائد یونٹس کی ڈیلیوری دی ہے ۔ اس میں 34.1 فیٹ کا ایک مین روٹر ڈئمیٹر ہے ۔ یہ 40.2 فیٹ لمبا اور 12.8 فیٹ بلند ہے ۔ اس کے کیبن میں ایک یا دو پائیلٹس اور چھ تک مہمان بیٹھ سکتے ہیں ۔ اس ماڈل کو ایمرجنسی سروسیس کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے کیوں کہ اس میں دو پائیلٹس اور دیگر ضروری ایکوپـمنٹ کے لیے کافی جگہ ہوتی ہے ۔۔