حیدرآبادی فلم ’’ ماں کا لاڈلا ‘‘ کے ہیرو فاروق خاں سے ایک ملاقات

   

فلم کی کہانی جو آج کل ہمارے معاشرے میں بھی ہوا کرتی ہے بچوں کی پرورش ، تعلیم و تربیت اور ان کے رہن سہن وغیرہ کی ساری ذمہ داری ماں باپ پر ہوتی ہے اگر ان میں کوئی ایک گذر جائے تو گھر کے حالات اور ماحول میں بگاڑ پیدا ہوجاتاہے اسی طرح کی ایک فلم شہر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے بنائی ہے فلم کا نام ہے ’’ ماں کا لاڈلا ‘‘ جو 5 جون کو شہر کے سنیما گھروں میں ریلیز کی گئی ہے ۔ فلم کے پروڈیوسر جی ۔این۔ اینڈ سنس سید خالد ہیں ،اس فلم میں ہیرو کے کردار ادا کرنے والے فاروق خان شہر حیدرآباد کے بورابنڈہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ فاروق خان سے اس فلم کے بارے میں محمد آصف احمدسے خاص بات چیت کی ۔
س : فاروق خان آپ فلم انڈسٹریز میں کب قدم رکھا ؟
ج : 2012 میں بنجارہ ہلز جارہا تھا مجھے کسی نے لفٹ مانگی میں اس آدمی کو لفٹ دینے کے دوران اس نے مجھے سے کہا کہ بھائی بہت اچھے ہیں آپ فلم میں کام کرسکتے ہیں ، میں نے ان سے انکار کردیا لیکن انہوں نے مجھے ایک فلم کے ڈائرکٹر ہری شنکر سے ملاقات کروائی ، ہری شنکر نے مجھے تلگو فلم ’’ اے ای ‘‘ میں ویلن کا کردار ادا کرنے کو کہا ، میں نے ان سے کہا کہ میرا فلمی دنیا سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن ہری شنکر نے مجھے آخر کار فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا موقع فراہم کیا ۔ جب میںیم بی اے کی تعلیم حاصل کررہا تھا اُسی وقت میں فلم انڈسٹری میں کام کرنا شروع کیا تھا ۔
س : آپ کی ہندی کی سب سے پہلی فلم کونسی تھی ؟
ج : 2014 سے میں ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا ۔ میری پہلی فلم گینگ آف حیدرآباد تھی ، اس کے بعد ’’ بدمعاش پوٹے ‘‘ گھرداماد ، کے بعد میں 2019 میں ’’ ماں کا لاڈلا ‘‘ فلم بنائی ۔ یہ فلم 5 جون کو شہر حیدرآباد کے سنیماگھروں میں ریلیز ہوئی ۔ عوام نے اس فلم کو کافی پسند کیا ، اس فلم کی کہانی اور مکالمے میں نے خود تحریر کئے ہیں ۔ اس فلم میں نے ہیرو کا رول ادا کیا ۔ عوام نے میری اداکاری کو کافی حد تک پسند کیا ۔ اس فلم میں ساتھی اداکاروں میں عدنان ساجد ( گلودادا ) ، پرین شاہ بدوبی ، فیروز مارڈن ، اکبر بن تبر ، کے بی جانی ، حاجی کمال ، رضا قریشی ، اوما شرما نے اپنے اپنے کردار میں اچھی اداکاری کی ہیں ۔
س : نوجوان نسل کیلئے آپ کا پیغام کیا ہے ؟
ج :سب سے پہلے سخت محنت اور لگن کے ساتھ کام کرنے کا ذہن بنالینا چاہئے کامیابی اسی کے ساتھ ہوتی ہے ۔ جو لوگ محنت اور سچی لگن کے ساتھ کام کرتے ہیں کامیابی اور ترقی ان کے نصیب میں ہوتی ہے ۔
س : اس فلم کے بعد کوئی اور نئی فلم بنانے کا ارادہ ہے ؟
ج :میرے قریبی ساتھی، میرے بھائی اور بہت ہی ہم سے قریب رہتے ہیں میں ان کے ساتھ آئندہ فلم ’’ سلطنت ‘‘ بنانے کے بارے میں سوچ رہا ہوا ۔