حیدرآبادی نوجوان زین العابدین کو ڈبل فینانشیل ایکسپریس کا ایوارڈ

   

حیدرآباد 11 اگست (راست) ڈبل فینانشیل اکسپریس نے MSME سمینار کے موقع پر زین العابدین، CEO کو بزنس پروموشن کی غیر معمولی خدمات کے لئے مسٹر سندیپ سونی چیف اسسٹنٹ ایڈیٹر Financial Express (انڈین اکسپریس گروپ) نے خصوصی ایوارڈ سے نوازا جس کی تفصیلات اس اخبار کی ویب سائٹ پر بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔ اس موقع پر مسٹر جیش رنجن اسپیشل چیف سکریٹری نے بطور مہمان اعزازی دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ شرکت کی۔ مسٹر زین العابدین ندیم معروف ادیب و اسکالر ڈاکٹر محی الدین حبیبی کے فرزند ہوتے ہیں۔