حیدرآباد۔ حیدرآبادی کامیڈین اکبر بن تبر جنھوں نے بے شماری دکنی فلموں میں کئی کردار ادا کئے ہیں اسپتال میں داخل کرائے گئے ہیں
عدنان ساجد(گلو دادا) نے اکبر بن تبر کے لئے اپیل کی ہے
ایک ویڈیو پیغام میں حیدرآبادی اداکار عدنان ساجد(گلو دادا) نے اکبر کے لئے سب سے دعا کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے تصدیق کی کئی مذکورہ کامیڈین کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور وہ کیر اسپتال نامپلی میں شریک ہے۔ ساجد نے کہاکہ اکبر کو ٹائیفائیڈ ہوا ہے
ساجد کے انسٹاگرام پر جو اسٹوری شیئر کی ہے اس میں اکبر کو اسپتال کے بیڈ پر دیکھا جاسکتا ہے
مذکورہ کامیڈین کی فلمیں
اکبر نے بے شمار حیدرآبادی فلموں بشمول گلوداد ا ریٹرنس‘ بے روزگار‘ گھر داماد‘ حیدرآبادی نواب وغیر ہ میں کام کیاہے