حیدرآبادی کھانوں سے شاہ رخ خان کی محبت بریانی سے بہت آگے

,

   

شاہ رخ خان کی حیدرآبادی کھانوں سے رغبت بریانی سے ”کھٹی دل‘ حلیم اوراس سے کہیں زیادہ آگے ہے۔
حیدرآباد۔ نظاموں کا شہر ہونے کی وجہہ سے حیدرآباد کی تہذیب وتمدن نہایت قیمتی ہے جو اس کے کھانوں سے جھلکتی ہے جس دنیا بھر میں پسند کئے جانیو الے کھانوں میں شمار کئے جاتے ہیں۔

ہم نے بالی ووڈ ستاروں کو بھی حیدرآبادی کھانوں کو پسند کرنے کے متعلق بات کرتے ہوئے سنا ہے اور انہیں شہر میں بھی دیکھا ہے جہاں پر وہ مشہور بریانی سے لطف اندوز ہوتے دیکھائی دئے ہیں۔

سلمان خان سے دپیکا پدکون تک‘ گوہر خان سے ثناء خان تک کئی ستاروں کو حیدرآباد کھانوں سے سکون ملتا ہے۔ یقینا اس میں بالی کے بادشاہ شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔شاہ رخ خان کی حیدرآبادی کھانوں سے رغبت بریانی سے ”کھٹی دل‘ حلیم اوراس سے کہیں زیادہ آگے ہے۔

حیدرآباد کھانوں سے شاہ رخ خان کی محبت
سال2011میں شاہ رخ خان حیدرآباد میں ڈان 2کے اڈیو ریلیز کے لئے ائے تھے اور ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہاتھا کہ انہوں نے حیدرآباد میں گذرے ہوئے اپنے بچپن کے ایام کو یاد کیا اور انکشاف کیاتھا کہ انہیں ان کی ماں کے ہاتھ سے بنے ہوئے حیدرآبادی کھانے کس قدر پسند تھے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ”میں سمجھتاہوں میرے اندر ایک چھوٹا حیدرآبادی ہے اور میں کھٹی دل‘ اور بریانی اور ہاں حلیم کے استعمال کو پسند کرتاہوں۔میرے والد میرے لئے یہ پکوان کرتی تھیں اور جب تک میرے والدین زندہ تھے ہم اپنے گرمائی تعطیلات گذارنے کے لئے حیدرآباد آتے رہے ہیں۔

لہذا میں اس شہر سے کافی حد تک جڑا ہوا ہوں“۔جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون سی ڈش ہے جس کی حیدرآباد میں وہ تلاش کرنا چاہیں گے‘ تو انہو ں نے جواب دیا تھا کہ”میرا مطلب یہ ہے کہ یہاں کی بریانی میں دم ہے اور مجھے بریانی پسند ہے۔

اور یہاں کی بریانی کو آپ ہرا نہیں سکتے ہیں“۔ تین سال کے طویل عرصہ کے بعد شاہ رخ خان کی بڑی واپسی ”پٹھان“ سے ہورہی ہے‘ اور ان کے مدح ایس آر کے جادو کا مشاہدہ کرنے کے لئے اب مزیدانتظار نہیں کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ”جوان“ او ر”ڈونکی“ بھی قطار میں ہے۔ اسکے علاوہ ان کا”لال سنگھ چڈپا‘ برہماستر اور ٹائیگر 3“ میں خصوصی رول بھی ہے۔