حیدرآباد۔ بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ پر اسلافوبیک تبصرے کے لئے مقدمہ درج

,

   

حیدرآباد۔ مذکورہ کنچن باغ پولیس نے بی جے پی کے گوشہ محل رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کے ذریعہ ایک خاص کمیونٹی کے مذہبی عقائد کو مبینہ مشتعل کرنے کا ایک معاملہ درج کیاہے۔

سوشیل میڈیا پر اسلام کی ایک مقدس ہستی کے خلاف توہین آمیز او راشتعال انگیز تبصرہ کرنے کا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد رکن اسمبلی کے خلاف کنچن باغ پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی گئی تھی۔

ائی پی سی کی دفعہ 295اے کے تحت ایک مقدمہ درج کیاگیاہے۔

ایک ہفتہ قبل مذکورہ رکن اسمبلی نے درگاہ اجمیر کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا تھا جس پر مختلف گوشوں سے شدید تنقید کی جارہی ہے