حیدرآباد۔ تروپتی پرواز خراب موسم کی وجہ سے واپس

   

حیدرآباد 14 جنوری ( سیاست نیو ز ) حیدرآباد سے تروپتی جانے والی اسپائس جیٹ کی ایک پرواز آج صبح خراب موسم کی وجہ سے واپس ہوگئی ۔ خراب موسم کی وجہ سے فلائیٹ کو تروپتی پر لینڈنگ میں مشکل ہو رہی تھی جسے دیکھتے ہوئے پرواز کو واپس لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ عہدیداروں نے بتایا کہ گیارہ بجے دن موسم کے بہتر ہونے پر پرواز دوبارہ تروپتی کیلئے اڑان بھر گئی ۔