حیدرآباد۔ معظم جاہی مارکٹ چوارہے پر واقع کراچی بیکری میں لاک ڈاؤن کے دوران بڑی چوری کا واقعہ پیش آیا۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ جہاں پر چوری ہوئی ہے اس کے عین سامنے پولیس چیک پوسٹ بھی قائم کیاگیا ہے جو بیکری کے بالکل سامنے ہے۔

چوروں نے عقب کی دیوار میں دراڑ کرکے اندر داخل ہوئے اور پیسے لے کر فرار ہوگئے۔
واقع کی جانکاری ملنے کے ساتھ ہی بیگم بازار پولیس موقع پر پہنچی۔درایں اثناء فارنسک بھی موقع پر پہنچ گئی اور چوروں کے فنگر پرنٹس حاصل کئے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ ایک چور نے ہی یہ جرم انجام دیاہے۔ تاہم پولیس علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کررہی ہے۔
چوری کا ایک معاملہ درج کرکے تحقیقات کی جارہی ہے