32 مہینوں میں 3.77 کروڑ سے زائد چالانات، 1,700 سے زائد ڈرائیونگ لائسنس منسوخ
کی روک تھام اور گاڑی چلانے والوں کو ٹریفک قوانین کا پابند
بنانے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ نے سخت ترین اقدامات کرنے کی تیاری کرلی ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بار بار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ کئے جائیں گے۔ حکام کے اعداد و شمار کے مطابق یکم جنوری 2024 سے 15 اگست 2026 تک گزشتہ 32 مہینوں کے دوران ریاست بھر میں رجسٹرڈ خلاف ورزیوں کی جملہ تعداد 3,77,65,997 کروڑ تک پہنچ گئی ہے۔ یعنی ریاست میں اوسطاً ہر ماہ 12 لاکھ روزانہ 39,400 اور فی منٹ 27 ٹریفک خلاف ورزیاں درج کی جارہی ہیں۔ ٹریفک چالانات کی رقم کی عدم ادائیگی کا معاملہ بھی تشویشناک صورتحال اختیار کرچکا ہے۔ 32 ماہ کے دوران جملہ 1,332.42 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے جس میں سے صرف 25 فیصد بطور چالانات رقم وصول ہوچکی ہے۔ 75 فیصد کی بھاری رقم ای چالانات کے بقایاجات وصول ہونا باقی ہے۔ سپریم کورٹ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ ان بقایاجات کی وصولی کے لئے برقی بلز میں شامل کرنے جیسے ذرائع پر بھی غور کیا جائے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اس ضمن میں ریاستی حکومت کے ساتھ جلد حکمت عملی وضع کرنے جارہا ہے۔ تیز رفتاری، ٹریفک سگنل جمپ کرنا، ہیلمٹ اور سیٹ یلٹ نہ لگانا، غلط سمت میں گاڑی چلانا اور ڈرائیونگ کے دوران موبائیل فون کا استعمال جیسے جان لیوا عوامل میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔ 2024 میں 1,17,50,284 چالانات درج ہوئے، 2025 میں یہ تعداد بڑھ کر 1,58,52,113 ہوگئی۔ 2026 15 اگست تک صرف ساڑھے سات مہینوں میں 1,01,63,600 چالانات درج کئے جاچکے ہیں۔ یکم اپریل 2024 سے 31 مارچ 2025 کے درمیان مجموعی طور پر 14,725 ڈرائیونگ لائسنسن معطل کئے گئے تھے جن میں سے 12,398 معطلیوں کی سفارش براہ راست محکمہ پولیس نے کی تھی۔ اب نئے ضوابط کے تحت بار بار خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورس کو ہمیشہ کے لئے لائنسنس کی منسوخی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ 2؍F