حیدرآباد آج ممبئی کے خلاف ایک اہم کامیابی کیلئے کوشاں

   

ممبئی۔ایک پراعتماد سن رائزرس حیدرآباد اور جدوجہد سے پریشان ممبئی انڈین پریمیئر لیگ پوائنٹس ٹیبل میں آگے بڑھنے کی کوشش کریں گی جب دونوں ٹیمیں پیرکو یہاں ٹکرائیں گی۔ آئی پی ایل پوائنٹس ٹیبل میں 10 میچوں میں چھ جیت اور چار ہارکے ساتھ 12 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پرموجود حیدرآباد آل راؤنڈ شو پیش کرنے اور خاص طور پر اپنے بولنگ کے شعبے میں بہتری لانے کے لیے بے چین ہوگا۔ پیٹ کمنزکی زیرقیادت ٹیم متعدد ٹیموں کے درمیان شدید لڑائی جو آخری چار مقامات میں رسائی کے لیے کوشش کررہی ہیں، جس میں راجستھان رائلز، کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور لکھنؤ سوپر جائنٹس اب حیدرآباد سے اوپر ہیں لہذا حیدرآباد اب اپنے مقام کو مستحکم کرنے کیلئے کوشاں ہوگا۔ چنئی سوپرکنگز اور دوبارہ اٹھنے والی دہلی کیپٹلز آئندہ مقابلوں میں حیدرآباد کا کھیل بگاڑ سکتے ہیں، ایک ایسا منظر نامہ جو 2016 کی چمپئن کو کسی بھی حالات کیلئے مجبور کردے گا۔کے کے آرکے خلاف پچھلے مقابلے کے لیے وانکھیڈے اسٹیڈیم کی وکٹ سست رہی تھی اور اگر اب بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ استعمال کی جائے گی تو حیدرآبادی بیٹرس خوشیاں منائیں گے اور بہت بڑا اسکور بنائیں گے جیسا کہ انھوں نے اس سیزن میں کئی بارکیا ہے۔ یہاں کی پچز عام طور پر بیٹنگ کے لیے موزوں ہوتی ہیں اور اس مقام پر باؤنڈری کی لمبائی 200 سے زیادہ ہوتی ہے، لیکن ممبئی اور کولکتہ مقابلہ گزشتہ جمعہ کو ایک سست سطح پر کھیلا گیا جس نے بیٹرس کیلئے سازگار حالات نہیں دئے ۔ حیدرآباد اپنے پچھلے مقابلے میں سرفہرست ٹیم راجستھان کو صرف ایک رن سے شکست دی اور اس سے ٹیم کا اعتماد میں اضافہ ہوگا، ایک ایسا کھیل جس میں ان کے بولروں نے سنسنی خیز جیت حاصل کی۔ ٹریوس ہیڈ، ابھیشیک شرما اور ہینرک کلاسن ایس آر ایچ کی بیٹنگ میں اہم ستون بنے ہوئے ہیں لیکن جنوبی افریقہ کے ایڈن مارکرم اب تک ملے جلے مظاہروں کے ساتھ اپنا بڑا اسکور بنانے کے خواہاں ہوں گے۔ نتیش کمار ریڈی پچھلے کچھ کھیلوں میں حیدرآباد کے لیے سب سے زیادہ امید افزا کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر ابھرے ہیں ۔ نٹراجن ٹیم کے لیے کارآمد ثابت ہوںگے کیونکہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر ممبئی انڈینز کے جسپریت بمراہ کو پرپل کیپ کے لیے پیچھا کر رہے ہیں۔ پانچ بارکی فاتح ممبئی ایک بار پھر جدول میں نیچے کھسک گئی جب رائل چیلنجرز بنگلورو نے ہفتہ کی رات گجرات ٹائٹنزکو شکست دی۔11 میچوں میں صرف تین جیت کے ساتھ ممبئی کا چیلنج ختم ہوگیا ہے اور اب صرف وقار اور نام باقی رہ گیا ہے جس کے لیے کامیابی ضروری ہے۔ تاہم، سب کچھ کھویا نہیں ہے کیونکہ آنے والے ورلڈ کپ کے لیے ممبئی کے اہم ہندوستانی کھلاڑی، روہت شرما، سوریاکمار یادیو اور ہاردک پانڈیا اپنی انفرادی فارم پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔ روہت کے جارحانہ انداز نے بہت سے بڑے اسکور حاصل نہیں کیے ہیں جبکہ دنیاکے نمبرایک ٹی20 بیٹر سوریاکمار کے کے آر کے خلاف عمدہ نصف سنچری کے بعد مستقل مزاجی پر نگاہ رکھیں گے۔ ہندوستان کے نائب کپتان پانڈیا بیٹ اورگیند دونوں کے ساتھ اپنے ناقص فام اور کپتان کے طور پر اپنے میدان پرمتنازعہ فیصلوں کی وجہ سے تنقیدوں کے نشانے پر ہیں۔