حیدرآباد: آرٹی سی ہڑتال: ایک اور ملازم کی دل کے دورہ کے سبب موت

,

   

حیدرآباد: تلنگانہ ریاست روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے ملازمین کی ہڑتال پچھلے 16دن سے جاری ہے۔ وزیر اعلی کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ جن ملازمین نے ہڑتال میں حصہ لیا ہے ان کی نوکری چلی جائے گی۔ جس کے سبب سے ملازمین اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا جس کی وجہ سے انہیں دل کا دورہ پڑنے کے سبب ان کی اموات واقع ہورہی ہیں۔ اور ان ضلع کھمم سے تعلق رکھنے والے آر ٹی سی ڈرائیور 55سالہ خواجہ میاں کی دل کے دورہ کے سبب موت ہوگئی ہے۔

وہ ستو پلی ڈپو سے وابستہ تھے۔ شیخ خواجہ میاں کے ارکان خاندان نے بتایا کہ خواجہ میاں گذشتہ دو ہفتوں سے ریاست بھر میں جاری آر ٹی سی ہڑتال اور حکومت کی جانب سے ملازمین کو برطرف کردئے جانے کے اعلان سے کافی پریشان تھے۔ آر ٹی سی کے ہڑتالی ملازمین کی جانب سے ستو پلی ڈپو میں منعقد ہونے والے ہر احتجاج میں پیش پیش رہا کرتے تھے۔ اتوار کی صبح خواجہ میاں نے سینہ میں درد کی شکایت کی جس پر انہیں فوری مقامی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔ خواجہ میاں کی موت کی خبر عام ہوتے ہی نعش کا دیدار کرنے کے لئے ان کے مکان پر عوام او ر آر ٹی سی ملازمین کا تانتا بندھ گیا۔ افراد خاندان نے خواجہ میاں کی موت کا ذمہ دار ریاستی حکومت اور چیف منسٹر کے سی آر کو ٹھہرایا۔