حیدرآباد : آر ٹی سی بس نے بی ٹیک کی طالبہ کوروند ڈالا ۔ 

,

   

حیدرآباد: شہر کے علاقہ اپل میں جمعہ کی شب آر ٹی سی بس نے ایک بیس سالہ بی ٹیک کے طالبہ کو روند ڈالا ۔ متاثرہ کی شناخت کے اسنیہا کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ وہ بوڈ اپل کی ساکن بتائی گئی ہے ۔ وہ ہولی میری انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں زیر تعلیم تھی ۔ اپل پولیس کے مطابق اسنیہا اپنی دوست شروتی کے ساتھ اسکوٹر پر پیچھے کی نشست پر بیٹھ کر امیرپیٹ سے بوڈ اپل جارہی تھی ۔

جب اپل میں واقع گاندھی جی کے مجسمہ کے پاس پہنچے ایک آر ٹی سی بس کا رجسٹریشن نمبر AP28Z 3417بتایا گیا ہے تیز رفتار سے آکر انہیں ٹکر دیدی جس سے اسنیہا سڑک پر گر کر بس کے پہیہ کے نیچے آگئی جس سے وہ برسرموقع ہلاک ہوگئی ۔ جبکہ اسکوٹر چلانے والی شروتی شدید زخمی ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ بس ڈرائیور کے خلاف ایک کیس درج کر کے اسے حراست میں رکھا گیا ہے ۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔