حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے جمعہ کے دن اسرو سائنسداں کے قتل کے معاملہ میں اصل ملزم کو جے سرینواس کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کمشنر حیدرآباد انجنی کمار نے پریس کانفرنس سے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ملزم جے سرینواس وجے (39) ڈائیگناسٹک امیر پیٹ میں لیاب ٹیکنیشن کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ اس نے اسرو کے نیشنل ریموٹ سنسنگ سنٹر کے سائنسداں ایس سریش کمار 56سالہ کا قتل کردیا۔ اس نے قتل سے کرنے قبل انٹرنیٹ پر قتل کرنے کے طریقے دیکھا کرتا تھا۔ سٹی پولیس کمشنر انجنی کمار نے بتایا کہ سرینواس اور سریش کمار دونوں کے آ پس میں جسمانی تعلقات تھے۔ سائنسداں سریش سرینواس کو رقم دینے سے انکار کرنے پر سرینواس نے یہ انتہائی اقدام کیا۔
https://www.youtube.com/watch?v=nQDj0R57pRQ
انجنی کما رنے بتایا کہ ”ہمیں ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ سرینواس روزانہ سریش کے فلیٹ امیر پیٹ آیا کرتا تھا۔ سریش اسے فون کر کے چیک اپ کے بہانے بلایا کرتا تھا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ہم نے سرینواس کو گرفتار کرلیا۔“ انہوں نے بتایا کہ دوران تحقیقا ت ہمیں پتہ چلا کہ سرینواس اور سریش کے درمیان جسمانی تعلقات پچھلے دو ماہ سے قائم ہوگئے ہیں۔ اس جسمانی تعلقات کے بعد سریش نے رقم دینے سے انکار پر سرینواس نے سریش کا قتل کے سرپر آہنی سلاخ سے مارکر قتل کردیا۔ پولیس نے ملزم کے قبضہ سے ملزم کے دو سونے کے انگوٹھی اور اس کا سیل فون برآمد کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ سرینواس سریش سے پچاس ہزا روپے طلب کررہاتھا۔