حیدرآباد: امتحان میں ناکامی سے دلبرادشتہ بی ٹیک طالب علم نے خودکشی کرلی۔

,

   

حیدرآباد: بی ٹیک کے تیسرے سال کے طالب علم نے سپلیمنٹری امتحان میں ناکام ہونے کی وجہ سے دلبرادشتہ ہوکر اپنے مکان میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ یہ واقعہ ورنگل ضلع کے بھیمادیور پلی میں پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق 21سالہ نشانت حیدرآباد کے ایک انجینئرنگ کالج میں زیر تعلیم تھا۔ وہ اپنے وطن ورنگل کچھ ہی دن پہلے گیا۔ اسی دوران سپلیمنٹری امتحانات کے نتائج برآمد ہوئے جس میں نشانت کو پتہ چلا کہ وہ امتحان میں ناکام ہوگیا ہے۔

اس سے دلبرداشتہ ہوکر جمعہ کی دن اپنے مکان میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اس وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھے۔ جب ان کی ماں گھر واپس آئی تو نشانت کو مردہ پائی۔ ونگارا سب انسپکٹر اوپیندر نے ا س معاملہ میں ایک کیس درج کر کے نعش کو پنچ نامہ کے بعد بغرض پوسٹ مارٹم حضور آباد کے سرکاری اسپتال بھیج دیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔