حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس میں داخلہ کے لیے مسابقتی امتحان کا اعلان

   

منتخب طلبہ کو ہر قسم کی مفت سہولت ، اے کے خاں و دیگر کا خطاب
حیدرآباد۔23نومبر(سیاست نیوز) غیاث الدین بابو خان چیرٹیبل ٹرسٹ(جی بی کے سی ٹی)اور ایف ای ای ڈی کے اشتراک سے ایچ آئی سی سیٹ2023کی اجرائی اور پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیر حکومت تلنگانہ برائے اقلیتی امور اے کے خان نے کہاکہ حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ایکسیلنس نے کہاکہ ایچ آئی کیمپس میں تعلیمی سال 2023میںداخلوں کے لئے ایک مرتبہ پھر مسابقتی امتحانات کا لائحہ عمل جاری کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تعلیم میںمعاشی طور پر کمزور مگر تعلیم حاصل کرنے میںسنجیدہ ‘ قابل او رہونہار طلبہ کے لئے ایچ آئی سی کیمپس ایک زرین موقع ہے ۔اے کے خان نے کہاکہ یہاں پر موجود اساتذہ اورپروفیسر کا شمار ماہرین تعلیم میںہوتا ہے او رکیمپس میںبچوں کے لئے غذائیت کا خاص اہتمام بھی کیاجاتا ہے۔ایف ای ای ڈی کے روح رواں جاوید ہود نے کہاکہ ایچ آئی سی کیمپس میں180سے 200کے قریب سیٹیں ہیںجو حصول علم میںدلچسپی رکھنے کے باوجود وسائل سے محروم طلبہ کے لئے مقرر ہیں جس پر مسابقتی امتحان کے ذریعہ بھرتی کی جاتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس کے لئے ایچ آئی سیٹ2023کا اعلان کیاگیاہے ‘ قابل اور ہونہار طلبہ اس میںحصہ لیںاور امتحان میںکامیاب ہونے والے طلبہ کو بغیر کسی سفارش مفت داخلہ دیاجائے گا اور اس کے طالب علم کے تمام اخراجات ٹرسٹ برداشت کریگا او ریہ انتخاب ٹرسٹ کے بنیادی اصولوں کے تحت عمل میںائے گا۔محمدعلی الدین حیدرڈائرکٹر ایچ ائی ای اور ٹرسٹی جی بی کے سی ٹی نے کہاکہ قابل طلبہ کے قابلیت کو رائیگاں جانے سے بچانے کے لئے ایچ آئی سی کوشاں ہے۔واضح رہے کہ غیاث الدین بابو خان چیرٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے ہر سال 4کروڑ روپئے کی تعلیمی اسکالر شپ مستحق او رہونہارطلبہ میںتقسیم کی جاتی ہے۔ ایچ ائی سی سیٹ2023کے لئے 900کے قریب اسٹوڈنٹس کو پوری اسکالر شپ فراہم کی گئی ہے جس میں سے بیشترطلبہ کو ٹاپ میڈیکل‘ انجینئرنگ‘ کامگرس اوردیگر شعبوں کے تعلیمی اداروں میںداخلے ملے ہیں۔اب تک 600سے زائد طلبہ ایسے ہیں جنھوں نے جی بی کے سی ٹی کی تعلیمی امداد کے ذریعہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے آئی آئی ٹی‘ این ائی ٹی یونیورسٹی کیمپس اور دیگر انجینئرنگ کالجوں میںداخلہ لینے میںکامیاب ہوئے ہیں۔ ایچ آئی سی سیٹ2023کی اجرائی کے موقع پر منیجنگ ٹرسٹی احمد سعید‘ ضیا ء الدین نیر‘ مرز ا عارف بیگ اوردیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر طالبات میں اسکالرشپ چیکس کی اجرائی اے کے خان اور ضیاء الدین نیر کے ہاتھوں عمل میں آئی۔