حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ ایکسیلنس کو انٹر میڈیٹ میں صد فیصد نتائج کا اعزاز

   

طلبہ کا شاندار مظاہرہ ، جناب غیاث الدین بابو خاں چیرمین و ایم ڈی انسٹی ٹیوٹ کا اظہار مسرت
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس کو انٹر میڈیٹ میں صد فیصد نتائج حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔ انسٹی ٹیوٹ کے بموجب جملہ 122 طلبہ نے سینئیر انٹر میڈیٹ بی پی سی ، ایم پی سی اور ایم ای سی جب کہ 123 طلبہ نے جونیر انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں شرکت کیا ۔ انٹر میڈیٹ فرسٹ ایر میں ایم پی سی گروپ سے 99 فیصد نمبرات حاصل کرنے والے محمد رشید نے 463/470 نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب رہے جب کہ ساجد احمد انصاری 463/470 نے بی پی سی میں نمبرات حاصل کیا ۔ اسی طرح بی پی سی انٹر فرسٹ ایر میں ایم انیس احمد 433/440 ، سید ارشد نے 431/440 اور ایم ای سی سے محمد مقید جمیل نے 485/500 نمبرات کے ساتھ 99 فیصد اور محمد کاشف نے 482/500 نمبرات کے ساتھ 96.4 فیصد نشانات حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔ اسی طرح سینیر انٹر میڈیٹ ایم پی سی گروپ سے شیخ عمران نے 988/1000 کے ساتھ 99 فیصد نشانات حاصل کیا جب کہ محمد ولی الدین حسین 988/1000 اور کے معراج 987/1000 نمبرات حاصل کئے ۔ بی پی سی گروپ میں مستقیم عبدالریان نے 984/1000 کے ساتھ 98.4 فیصد جب کہ محمد عبدالعزیز نے 984/1000 کے ساتھ 98.4 فیصد ایم ای سی گروپ میں شیخ محمد ارشد 969/1000 کے ساتھ 97 فیصد اور شیخ عباس احمد نے 965/1000 کے ساتھ 96.5 فیصد نشانات حاصل کئے ۔ چیرمین و منیجنگ ٹرسٹی حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسیلنس جناب غیاث الدین بابو خاں نے ان تمام طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ اس کے علاوہ انہوں نے فیکلٹی ممبرس کی کاوشوں کی بھی سراہنا کی اور مستقبل میں بھی اس سے زیادہ نتائج برآمد ہونے کی توقع ظاہر کی ۔۔