حیدرآباد انکاؤنٹر میں شامل پولیس عملہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے سپریم کورٹ میں پٹیشن داخل

,

   

حیدرآباد: حیدرآباد میں ہوئے تلنگانہ پولیس کی جانب سے ڈاکٹر لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی و قتل کے معاملہ میں گرفتار شدگان چار ملزمین کو تلنگانہ پولیس نے انکاؤنٹرمیں ہلاک کردیا ہے۔ اس خصوص میں سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی ہے کہ انکاؤنٹر میں ملوث پولیس ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جائے۔ جبکہ پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمین ہم سے بندوق چھین کر حملہ کئے جس کے دفاع میں ہم نے ان کا انکاؤنٹر کردیا۔

واضح رہے کہ 27سالہ حیوانوں کے ڈاکٹر کی کچھ دنوں قبل تلنگانہ ریاست کے ضلع شاد نگرمیں اجتماعی عصمت ریزی کرنے کے بعد اسے جلادیا گیا۔ پولیس نے اس ضمن میں چار ملزمین کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں کل صبح ان کا انکاؤنٹر کردیا گیا۔