حیدرآباد انکاونٹر۔ملزمین کی لاشیں مسخ ہورہی ہیں۔ دہلی کے عصری مردہ خانہ منتقل کرنے پولیس کا منصوبہ

   

حیدرآباد 17 دسمبر ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں 26سالہ وٹرنری ڈاکٹر کی اجتماعی عصمت دری کے بعد اس کے قتل اور لاش کو جلادینے کی واردات کے ملزمین کی انکاونٹر میں ہلاکت کے بعد ان کی لاشیں اب مسخ ہونے لگی ہیں۔تلنگانہ ہائی کورٹ اور قومی انسانی حقوق کمیشن کی ہدایت پر ان لاشوں کو گاندھی اسپتال کے مردہ خانہ میں محفوظ کردیاگیا تاہم یہ لاشیں آہستہ آہستہ مسخ ہونے لگی ہیں جس پر گاندھی اسپتال کے ڈاکٹرس نے تشویش کا اظہار کیا اور اس سلسلہ میں محکمہ صحت کو مطلع کیا۔ لاشوں کو مزید دو ہفتوں تک محفوظ رکھاجاسکتا ہے تاہم ایسا کرنے کے بعد ان کے دوبارہ پوسٹ مارٹم کا کوئی بھی امکان نہیں ہوگا۔یہ لاشیں مردہ خانہ کے فریزرس میں مزید ایک ہفتہ تک محفوظ رہ سکتی ہیں بتایاجاتا ہے کہ پولیس ان لاشوں کو دہلی کے عصری مردہ خانہ میں محفوظ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے ۔دوسری طرف ملزمین کے ارکان خاندان کا مطالبہ ہے کہ ان لاشوں کو آخری رسومات کے لئے ان کے حوالے کردیاجائے ۔