انچارج قائدین کے ساتھ کاسانی گیانیشور کا اجلاس، ہر اسمبلی حلقہ میں 35 ہزار رکنیت سازی
حیدرآباد 24 نومبر (سیاست نیوز) تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے پارٹی کے نئے صدر کاسانی گیانیشور نے آج حیدرآباد اور سکندرآباد پارلیمانی حلقوں سے تعلق رکھنے والے اہم قائدین کا اجلاس طلب کیا۔ پولیٹ بیورو رکن آر چندرشیکھر ریڈی کے علاوہ گریٹر حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے نائب صدور اور اسمبلی و ڈیویژن کے انچارجس نے شرکت کی۔ اِس موقع پر کاسانی گیانیشور نے کہاکہ تلنگانہ میں تلگودیشم کا موقف مستحکم ہے اور ہر اسمبلی اور پارلیمانی حلقہ میں رکنیت سازی پر توجہ دی جائے۔ کاسانی گیانیشور نے کہاکہ ہر اسمبلی حلقہ میں 35 ہزار سے زائد رکنیت سازی کی جائے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ تلنگانہ میں تلگودیشم پارٹی آئندہ اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں بہتر مظاہرہ کرے گی۔ اُنھوں نے کہاکہ عوام چاہتے ہیں کہ چندرابابو نائیڈو حکومت کی طرح فلاحی و ترقیاتی کام انجام دیئے جائیں۔ اِس موقع پر نائب صدر تلنگانہ تلگودیشم علی بن ابراہیم مسقطی نے دونوں پارلیمانی حلقوں میں تلگودیشم کی رکنیت سازی پر تجاویز پیش کی۔ ر