جھیلیں پانی سے پر ، اضلاع میں کافی مقدار میں بارش ریکارڈ
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : شہر حیدرآباد اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ ہفتہ مسلسل بارش کی وجہ سے کئی آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے ۔ فاکس جھیل ، سرور نگر جھیل ، پرگتی نگر جھیل گوپی چیروو ، بتکماں چیرو سے لے کر امین پور جھیل میں بارش کی وجہ سے اچھی مقدار میں پانی جمع ہوا ہے ۔ شہر اور آس پاس کے اضلاع میں آبی ذخائر کی نگرانی کرنے والے حکام کے بموجب بعض جھیلیں بھر رہی ہیں اور دیگر جھیلوں میں پانی کا بہاؤ کافی حد تک بڑھ چکا ہے ۔ حسین ساگرجھیل آبی ذخائر میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے آنے والے دنوں میں مزید بارش کی پیش قیاسی کی ہے جس سے شہر میں پانی کی صورتحال میں مزید بہتری ہوگی ۔ دریں اثناء پینے کے پانی کی کلیدی ذرائع گوداوری ، کرشنا اور جڑواں آبی ذخائر میں تازہ آمد نے پانی کی فراہمی میں ہلکی رنگت کی تبدیلی کا باعث بنا ہے ۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ کے اہلکار اس بات کو یقینی بنانے کے لیے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں کہ پانی کے معیار کو استعمال کے لیے محفوظ رکھا جائے ۔ ایچ ایم ڈبلیو ایس ایس بی کے اہلکاروں نے کہا کہ اگر صارفین کو تھوڑا سا گندہ پانی ملتا ہے تو وہ 155313 پر کال کر کے شکایت درج کرواسکتے ہیں ۔۔ ش