حیدرآباد: ایس ایس سی کے جعلی اسناد کی تیاری، تین افراد گرفتار

,

   

حیدرآباد: ایس ایس سی کے جعلی اسناد کی تیارکرنے کے معاملہ حیدرآباد سٹی پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر پولیس نے دو اصلی اسناد اور دو جعلی اسناد، ایک کمپیوٹر سی پی یو،ایک کمپیوٹر اسکرین، ایک کلر پرنٹر کے علاوہ دیگر ضروری اشیاء ضبط کرلی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمین ایڈیشنل جوائنٹ سکریٹری کے جعلی دستخط کے اسٹامپ سے جعلی اسناد پر لگاکر بھاری رقومات میں فروخت کردیتے ہیں۔

پولیس نے ملزمین کی شناخت محمد ابراہیم علی خان‘ محمد عارف اور سریش کمار کی حیثیت سے کی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔