حیدرآباد: بونال تہوار اور مرکزی جلوس کے سلسلہ میں سٹی پولیس نے زائد از 14ہزارپولیس فورس کو تعینات کیا ہے۔ جس ٹاسک فورس‘ اسپیشل برانچ‘ سٹی سیکوریٹی ونگ‘ لااینڈ آرڈر پولیس‘ 15پلاٹون تلنگانہ اسٹیٹ پولیس‘ سٹی آرمڈ ریزرو پولیس اور 2ریاپڈ ایکشن فورس کے کمپنیوں کو بندوبست کے سلسلہ میں تعینات کیا گیا ہے۔ پرانے شہر کے حساس علاقوں گولی پورہ،ہری باؤلی او ردیگر علاقوں سے 40 چھوٹے جلوس اس مرکزی بونال جلوس میں شامل ہوں گے۔
جلوس گذرنے کے راستوں پر ویڈیو گرافی اور سی سی ٹی وی کے ذریعہ احاطہ کیا جائے گا۔ کمشنر پولیس انجنی کمار، ایڈیشنل ایس ڈی چوہان، ڈی سی پی ساؤتھ زون عنبر کشور جھا اور دیگر پولیس عہدیداران جلوس کی راست نگرانی کریں گے۔ اس پریس کانفرنس میں ایڈیشنل کمشنر پولیس سی اے آر شیوا پرساد، ایڈیشنل ڈی سی پی گووند ریڈی بھی موجود تھے۔ پرانے شہر میں بونال جلوس کے سلسلہ میں کمشنر سٹی پولیس انجنی کمار نے پولیس کے وسیع تر بندوبست کیا ہے۔
انجنی کمار نے میڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ زون اور شہر کے مختلف علاقوں میں بونال تہوار 2اور 29جولائی کو منعقد ہوگا۔ انجنی کمار نے کہا کہ پرانے شہر کے بونال میں مہاکالی مندر لال دروازہ میں پانچ سو افراد شرکت کرنے کی توقع ہے۔ انہو ں نے بتایا کہ 29جولائی کو لال دروازہ مہاں کالی مندر سے 2بجے دن مرکزی جلوس نکالا جائیگا۔ یہ جلوس ناگل چنتا‘ شاہ علی بنڈہ، آشا ٹاکیز سے ہوتے ہوئے چارمینار، گلزار حوض، پتھر گٹی، مدینہ بلڈنگ سے نیاپل پر شام 6بجے ختم ہوگا۔ اس جلوس میں ایک تا دیڑھ لاکھ افراد شہر اور اضلاع سے شرکت کریں گے۔ انہوں نے عوام خواہش کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور متبادل راستوں کو اختیار کریں۔
Today(26th July,2019) Sri.Anjani Kumar,IPS, CP Hyd held a meeting with Inspectors and ACPs and DCP south zone in Purani haveli office on Lal Darwaza Bonalu Festival and crime review also. pic.twitter.com/l1ltGQDB7w
— Hyderabad City Police (@hydcitypolice) July 26, 2019