حیدرآباد: بیوی بچو ں کا قتل کر نے کے بعد ایک شخص کی پولیس میں خود سپردگی۔

,

   

حیدرآباد: ایک شخص نے اپنی بیوی اور دو بچوں کو قتل کرنے کے بعد پولیس خودسپردگی کرلیا۔ پولیس ملزم سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ وقارآبادپولیس کے مطابق 32سالہ پراوین وقارآباد کے شیوارامنا نگر کا ساکن بتایا گیا ہے۔ اس نے دعوی کیا کہ وہ اپنے بیوی30سالہ چاندنی اور دو بچے 9سالہ ایان اور 5سالہ اینجل کو قتل کردیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم مقام واقعہ پہنچی جہاں انہیں نعشیں دستیاب ہوئی۔

پولیس نے بتایا کہ پراوین اپنی بیوی کے کردار پر شک کیا کرتا تھا اتوار کی شب وہ نشہ کی حالت میں گھر آیا اور چاندنی سے بحث و تکرار شروع کردیا۔ اس کے بعد وہ شدید غصہ کی حالت میں ایک لوہے کے راڈ سے پراوین نے اپنی بیوی چاندنی کے سر پر مارا جس سے برسرموقع اس کی موت واقع ہوگئی۔بعد ازاں اس نے اسی راڈ سے اپنے بچوں کو قتل کیا۔ پولیس ذرائع نے یہ بتائی۔ پولیس نے بتایا کہ پراوین ایک خانگی ملازم تھا جبکہ اس کی بیوی چاندنی اسکول میں کام کیا کرتی تھی۔