حیدرآباد: تین طلاق دینے پربیوی نے شکایت درج کروائی

,

   

حیدرآباد: کشائی گوڑہ پولیس نے بیوی کی شکایت پر تین طلاق کا ایک مقدمہ شوہر کے خلاف درج کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ہاؤزنگ بورڈکشائی گوڑہ کی ساکن 23سالہ رخسانہ کی شادی اسی سال حسن نگر کے نوجوان محمد مصطفی سے ہوئی تھی۔ شادی کے موقع پر مصطفی کو بطور جہیز ساز و سامان کے علاوہ نقد رقم بھی دی گئی تھی۔ شادی کے کچھ دنوں بعد سسرالی رشتہ داروں نے مزید جہیز کی ہراسانی شروع کردی۔

شوہرنے کہا کہ رخسانہ اسے بالکل پسند نہیں تھی صرف والدین کی رضامندی کی وجہ سے اس نے یہ شادی کی ہے۔اس ہراسانی کی وجہ سے رخسانہ اپنے مائکے چلی گئی جہاں اس کے شوہر مصطفی نے پہنچ کر رخسانہ ہو تین طلاق دیے دیا۔ بعد ازاں رخسانہ نے پولیس اسٹیشن سے رجوع ہوکر محمد مصطفی کے خلاف تین طلاق کا مقدمہ درج کروایا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔