حیدرآباد: ویسٹ زون ٹاسک فورس ٹیم نے آج محکمہ انٹلی جنس کے جعلی ڈی ایس پی کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتاری کا عمل ویسٹ ماریڈ پلی میں آئی ۔ ذرائع کے مطابق ویسٹ ماریڈ پلی کے سمراٹ کالونی کا ساکن ایم وی چندرا نے ایک نقلی آئی ڈی کارڈ ، پولیس ڈریس او راپنے نام کا ایک بیاچ بنالیا ۔
او راپنے خاندان اور کالونی میں یہ افواہ پھیلادیا کہ وہ 2012کے بیاچ سے تعلق رکھتا ہے اوروہ ڈی ایس پی ہے۔ روی چندرا نے بتایا کہ اس کے معاشقہ کے گھروالو ں نے اس کو بیروزگار ہونے کی وجہ سے اسے ٹھکرادیا ۔ اور انہیں بتایا کہ وہ ایک پولیس افسر ہے۔ حالانکہ کالونی کے رہنے والے اس کے اس کے رویہ پر شک کرتے ہوئے پولیس کو اس کی اطلاع دی ۔ پولیس روی چندرا کو حراست لے کر پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔