حیدرآباد:ایک خاتون کو درد زہ کی تکلیف کی وجہ سے ریاض سے منیلا جانے والی ایک فلپیئن ایر لائن نے راجیو گاندھی انٹر نیشنل ایرپورٹ (حیدرآباد) میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی۔ بعد ازاں اپولو اسپتال کی ایک ٹیم نے فوری حرکت میں آتے ہوئے کارروائی شروع کی اور زچگی کی۔ مزید بہتر علاج کیلئے ماں اوربچہ کو اپولو اسپتال میں شریک کروایاگیا ہے۔ اسپتال کے بیان میں بتایا گیا کہ ۸/ مئی کو ریاض سے منیلا جانے والی ایک فلپین فلائٹ نے پائلٹ نے راجیوگاندھی انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ کیونکہ فلائٹ میں ایک خاتون درد زہ سے تڑپ رہی تھی۔ پائلٹ کو لینڈ کرنے کی اجاز ت دیدی گئی۔
لینڈنگ کے ساتھ ہمارے اسپتال کی ایک ٹیم فوری حرکت میں آتے ہوئے خاتون کی زچگی ہوائی جہاز میں ہی کی۔ طبی عملہ سیکورٹی جانچ کی بناء دوسرا کوئی سامان نہیں لیجا پائی۔ جب ماں اور بچہ کی طبیعت ناساز بتائی گئی تو انہیں ہمارے اسپتال میں شریک کروایا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بتایا گیا ہے۔ ماں او ربچہ کی صحت بہتری کی جانب رواں دواں ہیں۔ ٹھیک ہوتے ہی انہیں ان کے وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔