حیدرآباد دنیا بھر میں گنگا جمنی تہذیب کی مثال

   

Ferty9 Clinic

کمشنر پولیس کی الاوہ بی بی پر حاضری ۔انتظامات کا جائزہ
حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر حیدرآباد ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں گنگا جمنی تہذیب کی ایک مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر پولیس حیدرآباد مسٹر انجنی کمار نے کیا۔ انہوں نے آج یہاں پرانے شہر میں محرم انتظامات کا جائزہ لیا اور الاوہ بی بی پر حاضری دی۔ اس موقع پر کمشنر پولیس کے ہمراہ ایڈیشنل کمشنر آف پولیس مسٹر ڈی ایس چوہان، مسٹر انیل کمارو دیگر موجود تھے۔ کمشنر پولیس نے الاوہ بی بی میں کافی وقت گذارا اور تصاویر کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح جاریہ سال بھی محرم کے موقع پر سخت صیانتی انتظامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے حیدرآبادی عوام کے جذبہ یکجہتی کو مثالی قرار دیااور کہا کہ اس شہر میں شہری ایک دوسرے کے مذہبی جذبات کا خوب احساس و احترام کرتے ہیں جس سے پولیس کو کافی مدد ملتی ہے اور خدمات میں بہتری پیدا کرنے کا کافی حوصلہ حاصل ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 10 محرم کے دن 24 انجمنوں کی جانب سے ماتم کیا جائے گا جس کے لئے ضروری انتظامات کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے درخواست کی کہ وہ کسی بھی قسم کی تکلیف یا شکایت کو عوام اور پولیس کے بہترین دوست ڈائیل 100 پر اطلاع دیں۔