حیدرآباد : روزانہ کی ہراسانیوں سے تنگ آکر بیوی نے شوہر کا قتل کردیا۔ 

,

   

حیدرآباد: شہر میں افسوس ناک واقعہ پیش آیاجہاں ایک عورت نے اپنے شوہر کو اس کی روزانہ کی ہراسانی ، مارپیٹ سے تنگ آکر اس قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالہ کردیا ۔ یہ واقعہ جگدگیری گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا ۔ مقامی انگریزی اخبار ’’ ٹائمس آف انڈیا ‘‘ میں شائع شدہ خبر کے مطابق ۳۱؍ سالہ خیر النساء کے شوہرشفیع الدین روزانہ رات میں شراب پی کر اس کے ساتھ جھگڑا کرتا تھا ۔ خیر النساء کو مارتا پیٹتا تھا ۔

جگدگیری گٹہ پولیس انسپکٹر سرینواسلو نے بتایا کہ شفیع الدین نشہ کا عادی تھا ۔ او رپچھلے کچھ سالو ں سے شفیع اپنی بیوی خیر النساء کو تنگ کیا کرتا تھا اس کو مارتا پیٹتا تھا ۔ اس کو روزانہ گندی گالیاں دیا کرتا تھا ۔ شفیع اس سے رقم دینے کا مطالبہ کیا کرتا تھا او راس سے کہتا تھا کہ اگر اس کے پاس رقم نہ ہوتو وہ بد کاری کر کے رقم لانے کامطالبہ کیا کرتا تھا۔

ان تمام باتوں سے تنگ آکر خیر النساء نے منگل کی رات تقریبا ایک بجے وہ پھر نشہ کی حالت میں گھر آیا اور اس سے لڑنے جھگڑنے لگا بعد ازاں جب شفیع کو نیند لگ گئی خیر النساء نے ایک لوہے کے راڈ سے اس کے سر پر زور سے مارا جس سے برسرموقع شفیع کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے ا سے گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف قتل کا مقدمہ عائد کردیا ۔