حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی : بشمول اُردو پروفیسرس کی 40 جائیدادوں کیلئے اعلامیہ ‘ درخواستوں کی آخری تاریخ 20 فروری

   

حیدرآباد۔ 13 فروری (سیاست نیوز) یونیورسٹی آف حیدرآباد میں مختلف شعبوں میں مخلوعہ پروفیسر اور اسوسی ایٹ پروفیسر، اسسٹنٹ پروفیسر کی 40 جائیدادوں کو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 20 فروری ہے۔ اُردو ،کیمسٹری، پلانٹ سائنس، بیالوجی، فلاسفی، اپلائیڈ لنجسٹک اینڈ ٹرانسلیشن اسٹڈیز، اِکنامکس، ہسٹری، پولیٹیکل سائنس، کمیونیکیشن، ڈانس، تھیٹر آرٹس، میاتھس، کمپیوٹر اینڈ انفارمیشن سائنس، بائیو کیمسٹری، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے علاوہ میڈیکل سائنس شعبوں کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ ان جائیدادوں کیلئے عمر 65 سال سے زائد نہ ہو۔ مختلف شعبوں کی جائیدادوں کیلئے پی ایچ ڈی، ماسٹرس ڈگری، نیٹ، سیٹ میں کوالیفائی ہونا اور تدریس کا تجربہ ہونا لازمی ہے۔ درخواستیں آن لائن داخل کریں۔ 2