حیدرآباد سٹی پولیس کے 15 عہدیداران کوویڈ۔ 19 سے متاثر

,

   

حیدرآباد: مہاراشٹرا، دہلی میں محکمہ پولیس کے بعد تلنگانہ کا محکمہ پولیس بھی کورونا وائرس کے لپیٹ میں آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پچھلے دو دنو ں میں 15 پولیس عہدیدار کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔جمعہ کے روز بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن کے 7 پولیس کانسٹبل اور ایک سب انسپکٹر متاثر ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں جملہ 150 پولیس ملازمین برسرخدمت ہیں جن میں سے 50 ملازمین کے طبی معائنہ کروائے گئے ہیں۔ کلثوم پورہ پولیس اسٹیشن سے وابستہ ایک پولیس کانسٹبل کی کوویڈ۔19 سے موت ہوئی ہے۔ گاندھی ہاسپٹل میں پولیس عہدیداروں کیلئے ایک خصوصی وارڈ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کا ایک ہوم گارڈ بھی کوویڈ۔ 19 سے متاثر پایاگیا ہے۔ q