حیدرآباد۔/17مئی، ( سیاست نیوز) پولیس کمشنر حیدرآباد سی وی آنند نے آج سٹی پولیس سے وابستہ 94 پولیس انسپکٹران کے تبادلے عمل میں لائے ہیں ۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) کے انسپکٹر محمد عبدالجاوید کو انسپکٹر چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈیٹکٹیو انسپکٹر گاندھی نگر محمد حفیظ الدین کو انسپکٹر کاچیگوڑہ ٹریفک پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے جبکہ حبیب نگر پولیس اسٹیشن کے ڈیٹکٹیو انسپکٹر محمد اکرم بابا کو ڈیٹکٹیو انسپکٹر مغلپورہ پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔ محمد منور شریف ڈیٹکٹیو انسپکٹر شاہ علی بنڈہ کو انسپکٹر ساؤتھ ۔ ویسٹ ویمن پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔ انسپکٹر افضل گنج پولیس اسٹیشن کا تبادلہ اسپیشل برانچ میں کردیا گیا ہے جبکہ ان کی جگہ مہانکالی پولیس اسٹیشن کے ڈیٹکٹیو انسپکٹر بی چٹی کو مقرر کیا گیا ہے۔ بوئن پلی پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر کے روی کمار کو اسپیشل برانچ، ایس آئی ٹی سے وابستہ انسپکٹر کے روی کمار کو انسپکٹر بوئن پلی پولیس اسٹیشن، ایم کرنم کو انسپکٹر گوپال پورم، ایم انجینلو کو تکا رام گیٹ پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح چارمینار انسپکٹر بی گرو نائیڈو کا سی سی ایس میں تبادلہ کرتے ہوئے ان کی جگہ ڈیٹکٹیو انسپکٹر گوپال پورم، کے بلے بوئنا کو انسپکٹر چارمینار پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس اسٹیشن بیگم پیٹ این آنند کو انسپکٹر میر چوک پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔ کے سرینواس انسپکٹر لنگر حوض پولیس ا سٹیشن کو ٹاسک فورس ساؤتھ ۔ ویسٹ زون مقرر کیا گیا ہے جبکہ سی سی ایس ویمن پولیس اسٹیشن کی انسپکٹر مادھوی لتا کو انسپکٹر لنگر حوض پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے انسپکٹر ایل رمیش نائیک کو انسپکٹر ساؤتھ ۔ ایسٹ ٹاسک فورس مقرر کیا گیا ہے۔ انسپکٹر چندرائن گٹہ این کے پرساد ورما کو انسپکٹر ٹاسک فورس ایسٹ زون مقرر کیا گیا ہے۔ ایم گرو شیوا راما کرشنا کو انسپکٹر نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن، سائبر کرائم کے انسپکٹر ایم نوین کو انسپکٹر آصف نگر، ٹریفک ماریڈ پلی کے انسپکٹر سی ایچ یادیندر کو انسپکٹر کاماٹی پورہ، این دھراوت نائیک انسپکٹر چکڑ پلی ٹریفک کو کالا پتھر انسپکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اسپیشل برانچ سے وابستہ انسپکٹر بی سایدا کو انسپکٹر نامپلی پولیس اسٹیشن مقرر کیا گیا ہے۔ بی راجو نائیک کو انسپکٹر نامپلی، ڈی سرینواس کو انسپکٹر دومل گوڑہ، پی نرنجن ریڈی کو انسپکٹر خیریت آباد پولیس اسٹیشن، وی بالا گوپال کو انسپکٹر سکریٹریٹ پولیس اسٹیشن، پی شنکر کنٹرول روم انسپکٹر کو انسپکٹر وارثی گوڑہ پولیس اسٹیشن، چارمینار پولیس اسٹیشن کے ڈیکٹیو انسپکٹر ایس ملیش کو انسپکٹر آئی ایس سدن پولیس اسٹیشن، ٹریفک پولیس اسٹیشن فلک نما کے انسپکٹر ایم روی کو انسپکٹر گڈی ملکا پور، ٹریفک پی ایس پنجہ گٹہ کے انسپکٹر بی مدھو سدن کو انسپکٹر مانصاحب ٹینک پولیس اسٹیشن، اسپیشل برانچ کے انسپکٹر جی سرینواس کو انسپکٹر فلم نگر پولیس اسٹیشن، بی سرینواس کو انسپکٹر مدھورا نگر پولیس اسٹیشن، کے روی کمار اسپیشل برانچ انسپکٹر کو انسپکٹر بورا بنڈہ پولیس اسٹیشن مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے۔ ب