حیدرآباد سے فضائی سفر مہنگا ہوجائیگا

   

حیدرآباد یکم اکٹوبر ( سیاست نیوز ) حیدرآباد ائرپورٹ سے فضائی سفر اب مہنگا ہوگا ۔ ائرپورٹ کی اکنامک ریگولیٹری اتھاریٹی نے جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کو یوزر ڈیولپمنٹ فیس میں بتدریج اضافہ کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ یہ اضافہ یکم اپریل 2022 سے اندرون ملک یا بیرون ملک سفر کرنے والے مسافرین کیلئے کیا جائیگا ۔ جی ایم آر حیدرآباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کی تجویز پر اتھاریٹی نے یہ اجازت دی ہے اور اس سلسلہ میں احکام بھی جاری کرتے ہوئے انہیں اپنے ویب پورٹل پر پیش کردیا ہے ۔ تجویز کے مطابق یوزر ڈیولپمنٹ چارجس موجودہ 281 روپئے سے بڑھا کر 480 روپئے ڈومیسٹک مسافرین کیلئے اور 393 روپئے سے بڑھا کر 700 روپئے بین الاقوامی مسافرین کیلئے کئے جائیں گے ۔