حیدرآباد: شادی کے بعد بھی ساس کے ساتھ جنسی تعلقات، بیوی کی خودکشی

,

   

حیدرآباد: میر پیٹ پولیس اسٹیشن حدودمیں ایک چونکا دینے والا سامنے آیا جہاں ایک داماد کے اپنی خوشدامن صاحبہ کے ساتھ شادی سے قبل بھی اور شادی کے بعد بھی ناجائز تعلقات جاری تھے۔ بیوی کو پتہ چلنے پر اس نے خودکشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق انیتا نامی ایک خاتون کے شوہر کے انتقال کے بعد پریم نوین کمار نامی ایک شخص کے ساتھ پچھلے ایک سال سے ناجائز تعلقات قائم تھے۔

چالاک عورت اپنے اس ناجائز رشتہ کو مستحکم کرنے کیلئے اپنی بڑی لڑکی جس کی عمر 19 سال بتائی جاتی ہے اس کے ساتھ شادی کردی۔ شادی کے بعد لڑکی کو پتہ چلا تو اس نے ہفتہ کی شام خودکشی کرلی۔ انتہائی اقدام سے قبل اس نے خودکش نوٹ چھوڑا۔ ذرائع کے مطابق متوفیہ لڑکی کی چھوٹی بہن 17 سالہ نے اپنی ماں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی اور بہن کی خودکشی کیلئے مورود الزام ٹھہرایا۔

لڑکی نے اپنی شکایت میں بتایا کہ اس کے والد سے علیحدگی کے بعد اس کی ماں کے اس کے سگے بہنوئی کے ساتھ ناجائز تعلقات قائم ہوگئے۔ متوفی کی بہن نے بتایا کہ متوفی لڑکی شہر کے ایک کالج کی طالبہ تھی۔ شکایت کنندہ لڑکی نے مزید بتایا کہ جب میری بہن کو پتہ چلا کہ میری ماں اور شوہر کے درمیان ناجائز تعلقات قائم ہیں۔اس کے بعد سے اسے گھر سے نکال دینے کی دھمکی ملاکرتی تھی۔ لڑکی نے بتایا کہ اس کی ماں نے بھی اسے دھمکی دی ہے۔ لڑکی اوراس کے شوہر کے درمیان اکثر اس معاملہ کو لے کر بحث و تکرار بھی ہوکرتی تھی۔ اس کے بعد ہفتہ کی شب تقریبا 9 بجے لڑکی نے ایک خودکش نوٹ لکھ کر ساڑی کی مدد سے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ متوفی لڑکی نے خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچا نے کا مطالبہ کیا ہے۔ پولیس نے ملزم ماں انیتا کے خلاف 306اور 420 تعزیرات ہند کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔