حیدرآباد شہر میں آوارہ کتوں کی لعنت سے نمٹنے فوری اقدامات: میئر

   

حیدرآباد 2 اپریل (سیاست نیوز) میئر حیدرآباد گدوال وجئے لکشمی نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ شہر میں آوارہ کتوں کی لعنت سے نمٹنے کے لئے فوری اقدامات کریں۔ وٹرنری آفیسرس کی کم تعداد بڑا چیلنج ہے۔ جی ایچ ایم سی میں اس وقت صرف 12 وٹرنری آفیسرس ہیں جبکہ 31 آفیسرس کے تقرر کی منظوری دی گئی ہے۔
کل جماعتی کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ آوارہ کتوں کو پکڑنے والی گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔