حیدرآباد شہر میں چڈی گیانگ کی سرگرمیاں ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد پولیس چوکس

   

حیدرآباد۔/29 ستمبر، ( سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقوں میں بدنام زمانہ چڈی گینگ پھر نمودار ہوگئی۔ سرقہ اور لوٹ مار میں ماہر اس ٹولی کے خلاف سابق میں سائبر آباد اور رچہ کنڈہ پولیس کی جانب سے سخت کارروائیاں کی گئی تھیں اور گزشتہ چند روز سے شہر کے نواحی علاقوں میں سرقہ کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ پٹن چیرو کے علاقہ امین پور میں اس ٹولی کی غیر سماجی سرگرمیوں کو ریکارڈ کیا گیا۔ امین پور کے علاقہ میں ایک اپارٹمنٹ میں موجود سی سی ٹی وی کیمروں میں ٹولی کے ارکان سرقہ کی ناکام کوششیں کررہے تھے جو اپنے چہروں کو ڈھانکے ہوئے تھے اور باضابطہ کیمروں کی موجودگی کا جائزہ لے رہے تھے۔ پولیس نے اس ویڈیو ریکارڈنگ کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کی تلاش شروع کردی ہے۔ ع