مذکورہ بی جے پی رکن اسمبلی نے ایک پریس کانفرنس میں ایک ویڈیوکی تصویریں دیکھاتے ہوئے کہاکہ اے ائی ایم ائی ایم کے بیٹے کے کیس میں ملوث ہونے کا ”ثبوت“ ہے
حیدرآباد۔اجتماعی عصمت ریزی معاملے کی متاثرہ کی شناخت کا مبینہ انکشاف کرنے پر عابڈس پولیس نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی راگھو نند راؤ کے خلاف ایک مقدمہ درج کیاہے۔ ائی پی سی کی دفعہ228اے کے تحت ایک مقدمہ درج کیاگیاہے
۔پچھلے ہفتہ ایک پریس کانفرنس کے دوران مذکورہ بی جے پی رکن اسمبلی نے ایک فرد کے ساتھ قابل اعتراض حالات میں ایک عورت کاایک ویڈیو اور ایک تصویردیکھاتے ہوئے الزام لگایاکہ تھا کہ یہ تین دیگر افراد بشمول اے ائی ایم ائی ایم کے ایک رکن اسمبلی کا بیٹا ویڈیو میں دیکھے جاسکتے ہیں۔
راگھو نندراؤ نے کہاکہ یہ ’ثبوت‘ اے ائی ایم ائی ایم پارٹی کے رکن اسمبلی کے بیٹے کے کاروں میں سے ایک میں متاثرہ کے ساتھ موجودگی کا ثبوت ہے اور پولیس مبینہ طور پر اس کیس میں رکن اسمبلی کے بیٹے کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔
ویڈیو کلپ کی اجرائی کے فوری بعد یہ سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس پر وائر ہوگئی اوربی جے پی رکن اسمبلی کے اس اقدام پر مختلف شعبوں سے تنقیدیں شروع ہوگئیں۔
دس دن قبل ایک 17سالہ لڑکی کی ایک کار میں پانچ افراد نے اجتماعی عصمت ریزی اس وقت کی تھی جب وہ ایک پب میں پارٹی میں شرکت کرنے کے لئے گئی تھیں۔
مذکورہ مشتبہ افراد نے بتایاجارہا ہے کہ کار میں لڑکی کو گھر تک چھوڑ دینے کی پیشکش کرتے ہوئے ورغلایاتھا۔ اس کیس میں اب تک چار افراد کو گرفتار کرلیاگیاہے۔