حیدرآباد: علاج کے دوران اسپتال سے قیدی فرار 

,

   

حیدرآباد: گاندھی اسپتال میں زیر علاج قیدی آج راہ فرار اختیار کرگیا۔ قیدی اسپتال کے قیدیوں کے وارڈ سے گرل توڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ یہ واقعہ اتوار کے روز پیش آیا۔ تلنگانہ ٹوڈے انگریزی اخبار میں شائع شدہ خبر کے مطا بق چرلہ پلی جیل میں قید پاسوپو وکی نامی ایک قیدی جیل میں خودکشی کرنے کیلئے ۲۵؍ فروری کو بلیڈ چبالیا تھا ۔اسے فوری گاندھی اسپتال لایا گیا ۔ جہاں وہ زیر علاج تھا ۔ اتوار کے روز موقع پاکر اس نے لوہے کی گرل توڑ کر بھاگنے میں کامیاب ہوگیا ۔

وکی کو اس کی بیوی کی شکایت جہیز ہراسانی اور قتل کی کوشش کے جرم میں پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔ عدالت نے اسے جیل کی سزا سنائی جہاں وہ اپنی سزا کاٹ رہا تھا ۔ پولیس اور جیل حکام اس کو گرفتار کرنے کیلئے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے ۔ پولیس نے یہ اطلاع قیدی کے گھروالوں کودیدی ہے ۔