حیدرآباد: ایس آر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں میڈیکل شاپ کی جانب سے غلط انجیکشن دینے سے 41اسالہ ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ متوفی کے مالک کی شکایت پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اڑیسہ کا متوطن سنجے شہرمیں روزانہ کی اجرت پر کام کیا کرتا تھا۔ وہ کچھ دنوں سے بخار میں مبتلاتھا۔ وہ جمعہ کے روز دواخانہ گیا۔
ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر میڈیکل شاپ کے مالک نوین نے اس کے لئے ایک انجیکشن تجویز کردیا۔ سنجے نے وہ انجکشن کا استعمال کرنے کے کچھ دیر بعد اس کی طبیعت مزید بگڑنا شروع ہوگئی۔ اس کے پاؤں پھولنا شروع ہوگئے۔ سنجے دوبارہ نوین کے پاس گیا او ر اپنی صحت کے متعلق کہنے لگا۔ نوین اس کی اس حالت کو دیکھ کر اسے فوری ایک خانگی اسپتال لے گیا۔
لیکن یہاں کے ڈاکٹرس نے اسے بہتر علاج کے لئے کسی دوسرے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست کی۔ بعد ازاں اسے دوسرے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس نے نوین کو گرفتار کر کے عدالتی تحویل میں دیدیا۔