حیدرآباد میٹرو ریل، دوسرے مرحلہ کیلئے ٹنڈرس کی طلبی

   

ایر پورٹ ایکسپریس وے کیلئے دہلی میٹرو ریل کا ٹنڈرداخل
حیدرآباد۔/26 فبروری، ( این ایس ایس ) ریاستی حکومت، حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے دوسرے مرحلہ کی تعمیر کی تجاویز کو تیزی کے ساتھ روبہ عمل لارہی ہے۔ چنانچہ شہر میں ایر پورٹ ایکسپریس وے اور بسوں کے تیز رفتار ٹرانسپورٹ نظام پر تفصیلی پراجکٹ رپورٹ ( ڈی پی آر ) کی تیاری کیلئے ریاستی حکومت نے ٹنڈرس طلب کئے ہیں۔ دہلی میٹرو ریل نے ایرپورٹ ایکسپریس وے کیلئے ٹنڈر دیا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تیز رفتار ٹرانسپورٹ نظام اور دیگر ٹرانسپورٹ پراجکٹ عوامی و خانگی ساجھیداری کے تحت روبہ عمل لائے جائیں گے۔