حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ پھر ایک مرتبہ مرکز کی تنگ نظری کا شکار

   

مرکزی بجٹ میں فنڈس کی عدم منظوری سے مایوسی
حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ پھر ایک مرتبہ مرکز کی تنگ نظری کا شکار ہوگیا ۔ پراجکٹ کی ترقی کے لیے مرکزی بجٹ پر عہدیداروں نے کافی امیدوں کو وابستہ رکھا تھا ۔ تاہم اس مرتبہ بھی حیدرآباد میٹرو ریل پراجکٹ کے لیے بجٹ میں کوئی جگہ نہیں دی گئی ۔ ایلیوٹیڈ ، بس ریاپیڈ ٹرنزٹ سسٹم ( ای بی آر ٹی ایس ) کی ترقی کے لیے فنڈز کو منظوری اور میٹرو نیو کی دستیابی کے لیے کافی عرصہ سے انتظار کیا جارہا تھا ۔ جس میں بھی عہدیداروں کو نا امیدی حاصل ہوئی ۔ اس کے لیے علاوہ حیدرآباد سکندرآباد کے نواحی علاقوں کی عوام کے لیے سہولیات فراہم کرنے ایم ایم ٹی ایس سرویس کا بھی بجٹ میں کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا جب کہ سکندرآباد ، نامپلی اور کاچی گوڑہ اسٹیشن کی ترقی کے لیے بھی کسی قسم کے کوئی فنڈز منظور نہیں کئے گئے ۔ اس کے علاوہ اسپیشل ٹرینوں کی منظوری پر بھی کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔ ریلوے کو خانگیانے کے تحت کسی بھی قسم کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے لیے کسی قسم کے کوئی الاٹمنٹ نہیں کئے گئے ۔۔ ع