حیدرآباد 15 اگسٹ ( این ایس ایس ) حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ ( ایچ ایم آر ایل ) کی جانب سے میٹرو ریل بھون رسول پورہ میں آْ یوم آمادی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ۔ مینیجنگ ڈائرکٹر این وی ایس ریڈی نے قومی پرچم لہرایا اور جدوجہد آزادی میں جان قربان کرنے والے مجاہدین کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ این وی ایس ریڈی نے کہا کہ حیدرآباد میٹرو ریل اپنے معاشی اور انجینئرنگ کی وجہ اب تک 75 قومی و بین الاقوامی ایوارڈز حاصل کرچکا ہے ۔ چہارشنبہ کو 3.06 لاکھ افراد نے میٹرو ریل کے ذریعہ سفر کیا جو ایک ریکارڈ ہے ۔
