حیدرآباد میٹرو ریل کے اسٹینشوں پر مرمت و تزئین کا منصوبہ

   

حیدرآباد 31 اگسٹ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ کی جانب سے کئی اہم میٹرو اسٹیشنوں پر مرمت اور تزئین کے کام شروع کئے جانے والے ہیں۔ یہ میٹرو اسٹیشن راہداری 1 پر ہیں۔ منصوبے کے مطابق فٹ پاتھس ‘ پلانٹر باکس اور ڈرینیج سسٹم میںمرمت کے کام کئے جائیں گے ۔ ایل بی نگر میٹرو اسٹیشن پر مرمتی و تزئین کے پراجیکٹ میں موجودہ ریلنگ نکال کر دوبارہ نصب کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ فٹ پاتھ اور پلانٹر باکس کی مرمت کی جائے گی اور اسی طرح کے کام نامپلی اور نیو ملک پیٹ میٹرو اسٹیشنوں پر بھی کی جائے گی جہاں فٹ پاتھس اور پلانٹر باکس کی تزئین ہوگی ۔ ان کاموں کیلئے جو ٹنڈر دیا گیا ہے اس کے مطابق میاں پور میٹرو اسٹیشن پر فٹ پاتھس پر مرمت کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ جے این ٹی یو ‘ کے پی ایچ بی اور کوکٹ پلی میٹرو اسٹیشنوں پر بھی اضافی مرمتی کام انجام دئے جائیں گے ۔ ان کاموں کے ذریعہ پیدل راہرووں کیلئے واک وے اور پلانٹر باکس کو بہتر بنانے کا منصوبہ ہے ۔ اس پراجیکٹ کے تحت بالانگر ‘ موسی پیٹ اور پریڈ گراونڈز میٹرو اسٹیشنوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جہاں سرویس روڈز اور فٹ پاتھس پر مرمتی اور تزئین کے کام انجام دئے جائیں گے ۔ کہا گیا ہے کہ ان مرمتی اور تزئین نو کے کاموں کی لاگت کئی لاکھ روپئے ہے ۔ کچھ انفرادی پراجیکٹس کے اخراجات 6.65 لاکھ روپئے سے 13.30 لاکھ روپئے تک بتائے گئے ہیں۔