حیدرآباد میں آج آئی پی ایل کا میچ ‘ پولیس کے وسیع تر انتظامات

   

حیدرآباد/26 مارچ، ( سیاست نیوز) آئی پی ایل کا کل حیدرآباد میں پہلا میاچ کھیلا جائیگا۔ اس سلسلہ میں راچہ کنڈہ پولیس نے تمام انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔ راجیو گاندھی انٹر نیشنل اسٹیڈیم اپل میں آج کمشنر پولیس ترون جوشی نے انتظامات کا جائزہ لیا اور بتایا کہ 39 ہزار نشستوں کی گنجائش کیلئے 2800 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ۔ میاچ میں حفاظتی انتظامات کو کافی اہمیت دی جارہی ہے اور پارکنگ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکوریٹی کے علاوہ ٹریفک اور لاء اینڈ آرڈر و اے آر اور ٹی ایس ایس پی کے 12 پلاٹونس، آکٹوپس کی دو ٹیمیں، گھوڑ سوار پولیس، وجرا و آتش فرو عملہ، 4 فائر بریگیڈ گاڑیاں، اسپیشل برانچ، ایس او ٹی اور سی سی ایس کے خصوصی عملے کو تعینات کیا گیا ۔ 360 سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ نظر رکھی جارہی ہے۔ع