حیدرآباد میں آج تیسرا ٹی 20

   

حیدرآباد: اپنے اسٹار کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود ہندوستان ہفتہ کو یہاں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے اور آخری ٹی20 کے دوران سیریز میں کلین سویپ کے دوہرے اہداف کے ساتھ میدان میں اترے گا ۔گوالیار اور نئی دہلی میں فتوحات کے بعد ہندوستان پہلے ہی سیریز 2-0 سے جیت چکا ہے۔گوتم گمبھیر کی قیادت میں اس ہندوستانی گروپ نے فتح کے لیے ناقابل تسخیر جذبہ کا مظاہرہ کیا ہے، اور کچھ دن قبل اسی اپوزیشن کے خلاف بارش سے متاثرہ کانپور ٹسٹ کے دوران ہندوستانی ٹیم نے مقابلے کا نتیجہ حاصل کرنے کیلئے غیر معمولی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا ۔حیدرآباد کی وکٹ بیٹنگ کیلئے سازگار ہوتی ہے اور امید کی جارہی کہ ہندوستانی ٹیم یہاں ایک ہمالیائی اسکور بنائے گی اور شائقین کو تفریحی کا پورا موقع دے گی ۔