حیدرآباد 11 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں مصروف کمپنی انیگما آٹو موبائیلس بہت جلد برقی گاڑیوں کی تیاری کے میدان میں آنے کا ارادہ کر رہی ہے اور جنوبی ہند کی مارکٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے حیدرآباد یا کوئمبتور میں اپنی یونٹ قائم کرنے پر غور کر رہی ہے ۔ کمپنی کا ایک یونٹ پہلے ہی سے بھوپال مدھیہ پردیش میں کام کر رہا ہے ۔ کمپنی اپل میں ایک مینوفیکچرنگ یونٹ سے اشتراک رکھتی ہے ۔