حیدرآباد میں انڈین اسکول آف بزنس میں میڈیا ورکشاپ

   

حیدرآباد ، 9 اکتوبر ( یو این آئی) مرکز اور آئی ٹی و کمیونیکیشن محکمہ کے تعاون سے انڈین اسکول آف بزنس میں میڈیا ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس کا موضوع ‘غلط معلومات اور فرضی خبریں دیاگیاتھا۔ ورکشاپ میں ماہرین نے تبادلہ خیال کیا، جن میں غلط معلومات و فرضی خبریں پہچاننے اور مواد میں اے آئی کی نشاندہی شامل تھی۔ اے آئی سے تیار ویڈیوز اور آڈیوز کو پہچاننے کے دلچسپ پہلوؤں پر بھی بات کی گئی۔اس میں آئی ایس بی ڈیٹا سائنس محکمہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر منیش گانگ وار، گوگل کے نمائندے سچن ککر اور سُرابی مالک، اور مشہور میڈیا اداروں کے نمائندے شریک ہوئے ۔