حیدرآباد میں ’اچاریہ‘ کریو کو سونو سود نے 100اسمارٹ فونس کا تحفہ دیا

,

   

حیدرآباد۔سونو سود نے ’اچاریہ کریو ممبرس‘ کو 100اسمارٹ فونس کاتحفہ دیا۔ چہارشنبہ کے روز سونونے راست پر ان فونس کی تقسیم عمل میں لائی۔ سونو کو جانکاری ملی ہے کہ کریو کے کچھ ممبرس کے اسمارٹ فون لینے کی اہلیت نہیں ہے تاکہ بچوں کے ان لائن کلاسیس میں مدد نہیں مل سک رہی ہے۔

اس بات کی جانکاری ملنے کے بعد سونو نے کریو کے ممبرس میں 100اسمارٹ فونس پیش کئے ہیں۔ ابتداء میں ”اچاریہ“ کے یونٹ کے ممبرس کو اس بات کااندازہ نہیں تھا اور وہ اس عمل پر حیران ہوگئے اور اداکارکا شکریہ بھی ادا کیاہے۔